پاکستان سپر لیگ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

PSL

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے باقی آٹھ میچز ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ایل او سی پر صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے،بھارت کی جانب سے 78 ڈرونز کی دراندازی اور میزائل حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میچز کی منسوخی کا فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔بھارتی جارحیت کے باعث قومی توجہ اور جذبات افواجِ پاکستان کے ساتھ جڑے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی سی بی اور کھلاڑی شہداء کے لواحقین اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔کرکٹ ہماری خوشی کا ذریعہ ہے مگر ملک کی خودمختاری اولین ترجیح ہے۔

پاکستان کے جواب کا خوف، بھارت نے آئی پی ایل ہی معطل کر دی

ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کرکٹ کو باوقار توقف دینا ضروری ہے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کے ذہنی سکون اور ان کے اہلِ خانہ کے خدشات کا احترام کرتے ہیں۔

پی سی بی نے تمام شراکت داروں، فرنچائزز، کھلاڑیوں اور اسپانسرز کی کوششوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں