بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فضائیہ کی طاقت سے دنیا متاثر

پاک فضائیہ

بھارت کا پاکستان پر بزدلانہ حملہ،جوابی کارروائی پر پاک فضائیہ کی طاقت سے دنیا متاثر ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا، ذرائع کے مطابق جے ایف 17 کی طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز میں 18 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔

لاہور کے روٹس پھر بند، اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

عالمی سطح پر سرمایہ کاروں نے پاکستانی جنگی طیاروں کو سراہا، چنگدو کمپنی کے شیئرز میں اضافہ ہو گیا، بھارت کے رافیل بنانے والے ڈساوالٹ ایوی ایشن کے شیئرز تنزلی کا شکار ہو گئے۔

پاکستان کے استعمال کردہ جے ایف 17 اور جے 10 سی طیارے عالمی توجہ کا مرکز بن گئے، دوسری جانب بھارتی طیارے رافیل کی ناکام کارکردگی نے سوالات کو جنم دیا ہے۔


متعلقہ خبریں