بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، جارحیت پر احتجاج ریکارڈ

بھارتی ناظم الامور

بھارت کی جانب سے جارحیت کے بعد بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور جارحیت پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو سخت احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا، کھلی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھارتی گولہ باری سے نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد جواز کو سختی سے مسترد کیا، ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں،دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور بھارت کی کسی بھی مزید جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی حملوں میں خواتین اوربچوں سمیت متعدد افراد شہید ہوئے،ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔


متعلقہ خبریں