وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہےکہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، اور یہ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے۔ ہماری سرزمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑےگی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ اسی میں ڈوب مریں گے، بھارت نے پانی روکنےکے لیے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کردیں گے۔
بھارتی سیاسی رہنما کا مودی کو استعفیٰ دے کر چائے بیچنے کا مشورہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں، بھارتی حکمران خواب دیکھ رہے ہیں ان کے خواب خواب ہی رہیں گے، ہم ہاتھ پرہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے، ہماری پوری تیاری ہے، بھارتی رافیل طیارے سرحد کے بہت قریب آئے تھے مگر ان کا سسٹم جام ہوگیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت والوں کو اس بار چائے نہیں بلکہ جوتے ماریں گے،پاکستان میں کوئی جنگی ماحول نہیں، کوئی خوف نہیں۔