پنجاب میں سرکاری اسکولز کے پلے گراونڈ عوام کے لئے کھولنے کا فیصلہ


پنجاب میں سرکاری اسکولز کے پلے گراونڈ عوام کے لئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ شام کے اوقات میں پلے گراونڈز عام لوگ استعمال کر سکیں گے۔سرکاری اسکولز کے پلے گراونڈز میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جاسکے گا۔

ترجمان کے مطابق شام کے اوقات میں سرکاری اسکولز کی لائبریریز کو بھی عوام کیلئے کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لائبریریز کو بھی اپ گریڈ  کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب کے اسکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ہدایت جاری کر دیں۔


متعلقہ خبریں