وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کی جانب سے سیکیورٹی بریفنگ کی میٹنگ کے بائیکاٹ پرردعمل سامنے آیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اپنی حکومت میں کسی بریفنگ میں نہیں بیٹھے، رونا روتے تھے، کیا کروں جنگ کرلوں؟ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے؟
محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کے ٹیکسز کی مد میں 13 ارب 42 کروڑ سے زائد کی وصولی
اپنے ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کیخلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں،یہ لوگ ہر وقت ملک کا بائیکاٹ ہی کرسکتے ہیں،یہ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے،ہر جگہ گھٹیا حرکتیں،افسوس صد افسوس۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔