کراچی کے علاقے ملیر قائدآباد اور غریب آباد روڈ پر بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔
مشتعل مظاہرین نے لیاقت آباد 10 نمبرکی جانب جانے والی سڑک کوبند کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔
مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ،رواں ہفتے 12 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی کے باوجود گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے جبکہ شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کے الیکٹرک کے خلاف نعرے درج تھے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور سڑک کو کھلوانے کی کوشش کی، تاہم مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔