آرمی چیف نے وہ کر دکھایا جو پورے پاکستان میں کبھی بھی کوئی نہیں کر سکا، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے وہ کر دکھایا جو پورے پاکستان میں کبھی بھی کوئی نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قابلیت یہ ہے کہ نہ عالمی معاہدہ نہ کوئی انٹرنیشنل پلیٹ فارم اس کے باوجود آرمی چیف نے وہ کر دکھایا جو پورے پاکستان میں کبھی بھی کوئی نہیں کر سکا۔

پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ

فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف نے نہ صرف انڈین ویب سائٹس کو پہلے مرحلے میں بلاک کیا، اپنا اصل حساب پورا کرتے ہوئے جو انڈیا نے ہمارے میڈیا کے ساتھ کیا تھا بلکہ سود سمیت انڈین میڈیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر انڈین چینلز اور URL’s کو بھی بلاک کروا دیا۔

پاکستانی تمام چینلز، اینکرز، رپورٹرز اور دیگر نے جو پاکستان کی ذمہ داری سے خدمت کی اس موقع پر چیف کو احساس تھا کہ جو تمام چینلز خواہش ظاہر کر رہے تھے اس کا بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے بند ہونے والے انڈین چینلز کی لسٹ بھی دی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کا ہر موقع پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور ہر محاذ پر سود سمیت وصول کرے گا۔


متعلقہ خبریں