40 ارب کی مبینہ کرپشن کااسکینڈل،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لے لیا

Ali Ameen Gandapur

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 40 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے اسکینڈل کا نوٹس لے لیا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مبینہ اسکینڈل کا سختی سے نوٹس لیا ہے، تحقیقات کیلئے فوری کارروائی کی ہدایت کر دی گئی  ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 400روپے کی کمی

مبینہ اسکینڈل موجودہ حکومت سے کسی طور منسلک نہیں، مبینہ اسکینڈل سابقہ حکومت میں پیش آیا ہے،بینکوں سے رقوم نکالنے کا عمل نگران حکومت میں ہوا۔

موجودہ حکومت نے کرپشن کی روک تھام کیلئے سخت قوانین نافذ کیے ہیں،اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔


متعلقہ خبریں