اسلام آباد ہائیکورٹ، بشریٰ بی بی کو جیل میں فراہم کردہ سہولیات کی رپورٹ پیش

Bushra Bibi بشریٰ بی بی

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں فراہم کردہ سہولیات سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے بشریٰ بی بی کو فراہم کردہ سہولیات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو فراہم کردہ جیل سہولیات کی رپورٹ درخواست گزار کے وکیل کو بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو جیل میں علیحدہ سے کشادہ کمرا فراہم کیا گیا ہے۔ اور دن میں 2 بار ان کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو میٹرس، کرسی، ٹیبل اور کتابوں کی الماری بھی فراہم کی گئی ہے۔ کمرے میں لائٹ اور پنکھے کا بھی انتظام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاسوسی کی کوشش ناکام ، پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

عدالت کو فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق موسم گرما میں بشریٰ بی بی کو روم کولر فراہم کیا گیا ہے۔ اور ایل سی ڈی کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی کو جیل میں الگ سے کچن کی صورت میں کھانا پکانے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی کو فراہم کردہ کھانے کا پہلے میڈیکل آفیسر معائنہ کرتا ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل کو ہدایت کی گئی کہ یہ رپورٹ دیکھ لیں۔ اور اس کے بعد آئندہ سماعت پر اپنا مؤقف پیش کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں