الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا۔
ا لیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی پی پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا ہے۔
تحریک انصاف ملکی سلامتی کیلئے مذاکرات کیلئے تیار ، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی ، عارف علوی
پاکستان پیپلز پارٹی نے 12 اپریل کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ ہمایوں خان پاکستان پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔
ندیم افضل گوندل پاکستان پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوئے، آمنہ پراچہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بلامقابلہ سیکرٹری فنانس منتخب ہوئیں۔