مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے متنازع کینال کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں معاملہ پر مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ٹی پی کینال کھولنے پر سندھ حکومت کا وفاق سے احتجاج
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے ہدایت دی کہ سندھ کے تحفظات دور کیے جائیں۔
اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کینالز کے معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازعہ کینالز پر شدید تحفظات ہیں۔
کینال منصوبے پر وزیراعظم کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، گورنر پنجاب
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی 1991 کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے، پیپلز پارٹی بھی کینالز کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔