غنا علی اسمارٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتی ہیں

غنا علی اسمارٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتی ہیں | urduhumnews.wpengine.com

پاکستانی تفریحی صنعت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ غنا علی یا غنا طاہر 15جون کو پیدا ہوئیں‘ اس اعتبار سے ان کا برج سرطان بنتا ہے۔غنا ایک بہترین ماڈل اور وراسٹائل اداکارہ ہیں۔ ان کا رُجحان ہمیشہ سے ہی شوبزنس کی جانب تھا‘ اسی لئے لاہور میں پیدا ہونے اور وہیں پروان چڑھنے والی غنا علی اب کراچی کی باسی ہیں۔

خوبصورت خدوخال کی مالک غنا علی ڈراموں میں ہمیشہ مشکل اور چیلنجنگ کرداروں کا انتخاب کرتی ہیں جو فن میں ان کی سنجیدگی اور اُن کی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔

گھر والوں کی مخالفت کے باوجود انہوں نے اپنے مقصد کے حصول کیلئے کوشش جاری رکھی یہی وجہ ہے کہ شوبزنس سے کسی بھی خاندانی وابستگی اور کوئی جان پہچان نہ ہونے کے باوجود صرف اپنی محنت اور لگن کی بنا پر انتہائی مختصر وقت میں یہاں جگہ بنائی ہے۔

انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز تھیٹر سے اداکاری کے ذریعے کیا اور وہیں سے انہیں چھوٹی اسکرین پر آنے کا موقع میسر آیا۔ غنا علی کو انسانی رویئے متاثر کرتے ہیں‘ وہ دوسروں سے مخلص ہیں اور سامنے سے بھی اسی رویئے کی توقع کرتی ہیں۔

غنا زیادہ تر منفی کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آتی ہیں۔انہوں نے انڈسٹری کے کئی بڑے ستاروں کے ہمراہ کام کیا اور بے شمار کامیاب ڈراموں کا حصہ بنیں جن میں ’’سایہ دیوار بھی نہیں‘ احساس‘ آپ کیلئے ‘ سنگدل ‘ بے انتہاء اور سن یارا‘‘ شامل ہیں۔

جلد ہی غنا علی آپ کو ’’میدان ‘‘میں بھی نظر آئیں گی جو اُن کی آنے والی فلم ہے۔اُمید ہے کہ سخت محنت سے کام کرنے والی غنا علی کی کام میں لگن‘ اُن کا جنون اور جذبہ جلد ہی انہیں کامیابیوں کی بلندیوں تک لے جائے گا۔

غنا علی کی کھانے پینے میں کیا دلچسپیاں ہیں اور وہ کیا کھانا پسند نہیں کرتیں، یہ جاننے کیلئے گزشتہ دنوں ہم نے ان سے بات چیت کی جو نذر قارئین ہے۔

مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین* کون سے کھانے شوق سے کھاتی ہیں ؟
غنا علی* میں چائنیز کھانوں کی دیوانی ہوں۔

مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین* آپ کا پسندیدہ ریسٹورنٹ ؟
غنا علی* پی ایف چینج ۔

مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین* کون سی ایسی ڈش ہے جو آپ کو سب سے مزیدار لگی ہو؟
غنا علی* ڈائنامٹ پرانز‘ایک انتہائی مزیدار ڈش ہے ۔

مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین* وہ کون سی ڈش ہے جسے کھائے بغیر رہا نہ جائے ؟
غنا علی* سو فیصد پی ایف چینج کے جھینگے وہ ڈش ہے جسے پا لوں تو کھائے بغیر نہیں رہ سکتی ۔

مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین* آپ کے ہاتھ کے کون سے کھانوں کے د ھوم ہے ؟
غنا علی* میں تقریباً تمام کھانے پکالیتی ہوں‘ مثال کے طور پر چائنیزاورکانٹی نینٹل وغیرہ۔

مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین* آپ کی اسمارٹنس کا کیا راز ہے ؟
غنا علی* میں کم کھاتی ہوں جب کہ جوسز اور پانی بہت زیادہ پیتی ہوں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کام کے دوران پانی یا جوسز پیتی رہوں۔

مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین* آپ کے نزدیک ایک بیلنس اور صحت بخش ڈائٹ کیا ہے ؟
غنا علی* پروٹین ڈائٹ۔ میرا خیال ہے کہ یہ ایک انتہائی بہترین ڈائٹ ہے جسے اختیار کرنے سے صحت کیساتھ اسمارٹنس بھی قائم رہتی ہے۔

مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین* کھانے میں کیا نا پسند ہے ؟
غنا علی* چکن ٹیراگون‘ شاید اس لئے کہ مجھے کریمی ساس پسند نہیں ہے۔

مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین* کیا آپ کھانوں کے نئے جہان دریافت کرنے کی شوقین ہیں؟
غنا علی* میں ہر طرح کے کھانے کھا لیتی ہوں البتہ کھانے کے معاملے میں کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینے کیلئے تیار نہیں ہوں۔


متعلقہ خبریں