سونا 2 لاکھ 85 ہزار روپے تولہ ہوگیا

سونا

سونے کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 83 ارب کا اضافہ

دس گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہونے سے دس گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 16 ڈالر کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد فی اونس قیمت 2755ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں