مرغی کا گوشت 18 روپے فی کلو سستا ہو گیا، انڈے مزید مہنگے

مرغی کا گوشت

لاہور، مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید 2 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 26 روپے کی کمی ہو گئی ہے، مرغی کا گوشت آج 18 روپے فی کلو سستا ہوا۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 551 روپے ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

گوجرانوالہ ، آٹے کا 15 کلو والا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا

زندہ مرغی 13 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے، زندہ برائلر کی پرچون قیمت 380 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 366 پر مقرر کی گئی ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 315 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ روز مرغی کا گوشت 630 روپے کلو تھا، ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔


متعلقہ خبریں