امریکہ، فرانس اور اتحادیوں کا اسرائیل لبنان کی فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Israel

واشنگٹن: امریکہ، فرانس اور ان کے اتحادیوں نے اسرائیل لبنان کی سرحد پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیل لبنان کی سرحد پر فوری 21 دن کی جنگ بندی کی جائے۔ اور غزہ میں بھی جنگ بندی کی جائے۔

امریکی و فرانسیسی صدور نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سرائیل، لبنان کی سرحد پر تصفیے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس ہمیشہ لبنان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا، ایمانیول میکرون

آسٹریلیا، کینیڈا اور یورپی یونین کی جانب سے بائیڈن میکرون بیان کی حمایت کی گئی۔ جبکہ جرمنی، اٹلی، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی جانب سے بھی بیان کی توثیق کی گئی۔

فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ہمیشہ لبنان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا۔ انہوں نے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے لبنان اور حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل کے شہروں پر حملے مسلسل جاری ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والے حملوں میں اب تک 570 لبنانی شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور 1900 کے قریب افراد زخمی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں