چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے صائم ایوب کا بہترین کارکردگی کی بدولت باآسانی مارخورز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں مارخورز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پارٹ ٹائم اسپنر صائم ایوب مارخورز کےلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے اور 5 وکٹیں لے اڑے جبکہ محمد حسنین 3 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچانے میں کامیاب رہے۔
مارخورز کے سلمان علی آغا 52 اور افتخار احمد 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔
چیمپئنز ون ڈے کپ، الائیڈ بینک اسٹالینز نے نورپور لائنز کو 133 رنز سے شکست دیدی
پینتھرز نے 138 رنز کا ہدف باآسانی 24 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ عثمان خان 26 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انکی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
دیگر کھلاڑیوں میں عمر صدیق نے 35 اور صائم ایوب نے 33 رنز بنائے۔ میچ میں فتح گر پرفارمنس دینے والے صائم کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔