غزہ: حماس ترجمان نے کہا ہے کہ یحییٰ سنوار خیریت سے ہیں اور وہ غزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے ترجمان خالد قدومی نے اسرائیل کے یحییٰ سنوار سے متعلق جھوٹے پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔
ان نے کہا کہ اسرائیل جھوٹا پراپیگنڈا کررہا ہے تاکہ فلسطینیوں کے حوصلے پست کیے جاسکیں۔ عظیم فلسطینی قوم اس جھوٹ اور فریب کا شکار نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی لبنان پر اسرائیل کےحملے، 350 سے زائد افراد شہید
خالد قومی نے کہا کہ غزہ میں حماس کی عسکری اور سیاسی قیادت پوری طرح رابطے میں ہے۔ اور رابطہ منقطع ہونے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی فضائی حملے میں شہادت کا اعلان کیا تاہم ابتدائی تحقیقات میں ان کی شہادت کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا تھا۔
جولائی میں ایران کے دارالحکومت تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ السنوار کو حماس کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔