ڈیلٹا ایئرلائن نے امریکہ اسرائیل کی براہ راست پروازیں معطل کر دیں

Delta Airlines

واشنگٹن: ڈیلٹا ایئر لائنز نے شرق اوسط میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سال کے آخر تک نیویارک اور تل ابیب کے درمیان براہِ راست پروازیں معطل کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈیلٹا ایئرلائن نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری جنگ کے باعث رواں سال کے آخر تک اپنی پروازیں اسرائیل کے لیے معطل کر دیں۔

امریکی ایئر لائن ان کئی دیگر ایئر لائنز میں شامل ہو گئی۔ جنہوں نے حالیہ دنوں میں بیروت اور تہران سمیت خطے کے شہروں کے لیے پروازیں منسوخ یا معطل کر دی ہیں۔

ایئرلائن کے مطابق خطے میں جاری تنازع کی وجہ سے نیویارک جے ایف کے اور تل ابیب کے درمیان ڈیلٹا کی پروازیں 31 دسمبر تک موقوف کر دی گئی ہیں۔ متاثرہ صارفین یکم مارچ 2025 تک اپنی پروازیں دوبارہ بک کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں تشدد تباہ کن تنازع میں تبدیل ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا معطلی کا مطلب ہے کہ ڈیلٹا نے اب سال کے آخر تک امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تمام براہِ راست پروازوں کو روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحد کے برابر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

لبنان میں وسیع پیمانے پر حالیہ پیجر دھماکوں کے بعد ایئر فرانس، لفتھانزا اور سوئس سمیت ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔


متعلقہ خبریں