کورونا سے متاثر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری ماسک لگا کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں چلے آئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ نہیں کرایا لیکن کورونا کی علامات ہیں، بیماری کے باوجود ایوان میں جواب دینے آیا ہوں۔
اویس لغاری کی اس بات پر ڈپٹی اسپیکر اسمبلی نے وفاقی وزیر کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر ارکان اسمبلی کو خدشہ ہے کہ آپ کو کورونا ہے تو آپ چلے جائیں۔ اس پر ارکانِ اسمبلی نے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کہیں کہ پہلے ٹیسٹ کرائیں۔
سردار اختر مینگل قومی اسمبلی کو الوداع کہہ کر خاموشی سے دبئی روانہ
اس موقع پر حکومتی ارکان نے ازراہِ مذاق اویس لغاری کو مشورہ دیا کہ عمر ایوب کو جھپی ڈال کر ایوان سے چلے جائیں۔ اویس لغاری اسپیکر کی ہدایت پر ایوان سے جانے لگے تو ازراہِ تفنن ہاتھ ملانے کے لیے عمر ایوب کی جانب بڑھے۔
اویس لغاری کے اس عمل پر عمر ایوب بھی گلے ملنے کے لیے کھڑے ہوئے اور بانہیں پھیلا دیں جس کے بعد ایوان میں قہقہے گونچ اٹھے۔
بعد ازاں وفاقی وزیر توانائی ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت پر ایوان سے روانہ ہوگئے۔