ضلع لکی مروت میں پولیس پر دہشتگردوں کے حملوں کے خلاف پولیس اہلکاروں کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔
گزشتہ روز سے جاری احتجاج کی وجہ سے انڈس ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ دھرنے میں ضلع کرک، بنوں، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا بلیو ایریا میں دھرنا، ڈی چوک جانے کا اعلان
ذرائع کے مطابق ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کے پولیس اہلکاروں سے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 5 پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ غیر محفوظ اور دور دراز واقع تھانہ براگی کو ختم کیا جائے۔