ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

Dollar Rates

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سوموار کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 278 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 42 پیسے کا ہو گیا۔

اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے ، 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 10 پیسے رہی ۔

دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 311.89 روپے، برطانوی پاؤنڈ 367.71 روپے، سعودی ریال 74.43 روپے، یو اے ای درہم 76.23 روپے کا ہوگیا۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریاں اور انورٹر مہنگے

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا،انڈیکس میں  کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کےآغاز پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79 ہزار 62 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں