پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ہمارے ساتھ سلوک غزہ سے کم نہیں ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارا جلسہ تاریخی اور پُرامن ہوگا۔میں گارنٹی دیتا ہوں کہ ہمارا جلسہ پُرامن ہوگا، ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں۔
زین قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹرین مارچ میں پیپلز پارٹی نے تعاون کیا، سندھ میں ہم نے کوئی جلسہ ارینج نہیں کیا۔ امید کرتے ہیں سندھ حکومت پنجاب حکومت کی طرح نہیں کرے گی۔
مولانا فضل الرحمن کے تحفظات ، پی ٹی آئی ، جے یو آئی میں مذاکرات پر ڈیڈلاک برقرار
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے ملک کی تاریخ کے بڑے بڑے جلسے کیے ہیں۔ ناصر حسین شاہ کی تجویز دیر پا ہے، آئی پی پیز انڈر کیپسٹی چل رہی ہیں، اور انہیں پے منٹس کی جارہی ہیں۔
پروگرام میں موجود مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں یہ اپنا شوق پورا کریں، یہ بہانے کررہے ہیں کہ پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی۔ اگر احتجاج واقعی پُرامن ہو تو ہوسکتا ہے۔