افریقہ : مالی میں 32 فولانی افراد کا اجتماعی قتل

مالی میں فولانی گروہ سے تعلق رکھنے والے 32 افراد کا قتل | urduhumnews.wpengine.com

بماکو: مغربی افریقہ کے ملک مالی کے ایک گاوں کوماگا پر مقامی ملیشیا نے حملہ کرکے 32 سے زائد فولا افراد کو قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مالی کے وسط میں واقع ایک گاؤں میں فولا افراد کو بڑی بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔  فولانی (فولا افراد) مغربی افریقہ کے بڑے لسانی گروہوں میں شمار کیے جاتے ہیں جن کی آبادی دو کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔

ڈوزو کہلانے والے مقامی ملیشیا کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی تنظیم فلانی ایسوسی ایشن کے مطابق دس کے قریب لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

کوماگا نامی گاؤں پر 23 جون کو پہلا اور 24 جون کو دوسرا حملہ ہوا۔ پہلے حملے میں ملیشیا نے گاؤں کے باہر چراوہوں کو قتل کرنے کے بعد گاؤں کا رخ کیا اور وہاں فائرنگ سے لوگوں کا قتل عام کیا۔

ایسوسی ایٹد پریس کے مطابق مالین فوج کے پہنچنے سے قبل ہی بہت سے افراد کو دفنایا جاچکا تھا جس کے باعث ہلاکتوں کی اصل تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے اور ملیشیا کو مالین فوج کی حمایت حاصل ہے۔

ایک اجتماعی قبر سے 25 افراد کی نعشیں ملنے کے بعد امریکہ نے مالین حکومت سے فوری تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مالی حکام کے مطابق کوماگا نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو تعلق چونکہ ماضی میں شدت پسند تنظیم القاعدہ سے رہاہے اس لیے  اس سے قبل بھی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام یقین رکھتے ہیں کہ ان حملوں کا مقصد گاؤں اوروہاں کے لوگوں پر دباؤ بڑھانا ہے۔

 


متعلقہ خبریں