ایف بی آرٹیکس چوری میں ملوث ارکان پارلیمان کا فوری احتساب شروع کرے،علی پرویزملک


وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویزملک نے اراکین پارلیمان کی ٹیکس چوری پکڑنے کی اپیل کردی۔

ہم انوسٹی گیشن کے زاہد گشکوری سے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ٹیکس حکام کو سب سے پہلے ممبران پارلیمان اور امیرطبقہ کی ٹیکس چوری پکٹرنی چاہیے۔

پی ٹی آئی پر پابندی کاپراسیس آئین اور قانون کے مطابق چلائیں گے،اسحاق ڈار

ہر کسی کی جتنی بھی آمدنی اور اثاثے ہیں اس کا احتساب ہونا چاہئے اور اس کو اس قابل ہونا چاہئے کہ اپنے اثاثہ جات کا دفاع کر سکے ۔

انہوں نے اس بات کی امید بھی کی کہ حکومت آنے والے دنوں میں سیلری کلاس کوکچھ ریلیف دینے کی پوزیشن میں ہو گی۔

علی پرویز ملک نے انٹرویو میں مزید کہا کہ میں ایف بی آر سے اپیل کرتا ہوں کہ احتساب پہلے پارلیمنٹ سے شروع کرے صاحب حیثیت لوگوں سے شروع کرے اور اس کے بعد ہر کسی کو پابند کرے کہ وہ اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرے۔

نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش

کسی کو بھی استثنی نہیں ہونا چاہئے اور ہر کسی کو اپنا ٹیکس ادا کرنا چاہئے، علی پرویز ملک نے کہا اگر کوئی پارلیمنٹرین ہے تو اس کی پارلیمنٹ کی تنخواہ ٹیکس کٹ کر ہی جمع ہوتی ہے اگر فائلر ہونگے تو ہی ٹیکس جمع ہوگا اگر میں مان بھی لوں کہ یہ بات حقیقت ہے تو بالکل غلط اور بالکل ناجائز ہے ۔

پارلمینٹیرینز کو آگے آکر اپنے گوشوارے جمع کروانے چاہئیں اس کے بعد کسی اور سے امید کرنی چاہئے ،یہ ہی وہ مقصد تھا جب شہباز شریف نے ٹیکس ڈائریکٹری میاں نواز شریف کی ہدایت پر ایشو کروائی اور یہ ہی وہ مثال بنانے کی انہوں نے کاوش کی اور انشااللہ ہم اس پر کام کرکے دکھائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں