پاکستان آئندہ ماہ سیٹلائیٹ خلا میں بھیجے گا

پاکستان آئندہ ماہ سٹیلائیٹ خلا میں چھوڑے گا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان مقامی وسائل سے تیار کردہ پاک ٹی ای ایس ون اے سیٹلائیٹ آئندہ ماہ جولائی میں خلا میں بھیجے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق 285 کلوگرام وزنی پاک ٹی ای ایس ون اے نامی سیٹلائیٹ کو 610 کلومیٹر نظام شمسی سے مطابقت کے ساتھ مدار میں چھوڑا جائے گا۔

مقامی سطح پر تیارہ کردہ سیٹلائیٹ ریموٹ سینسنگ کے لیے استعمال ہوگا جو جغرافیہ، موسم اور ماحول پر سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔

نیا سیارہ پہلے سے خلا میں موجود پاکستانی سیارے ”پاک سیٹ ون “کی جگہ لے گا۔

” پاک سیٹ ون آر“ کے خلا میں پہنچنے کے بعد اس سے استفاد ہ کرتے ہوئے صحت، تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی بہتر انداز میں کام کرنے میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق اس مواصلاتی سیارے کی مدد سے دوسرے خلائی سیاروں سے رابطوں میں اضافہ ہو گا۔ ماہرین کے مطابق سیٹلائیٹ سے فصلوں کی پیدوار پر نظر رکھنے، موسم کی پیش گوئی، آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور امدادی کاموں کے جائزے میں بھی مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں