مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

فی تولہ

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی۔

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 2372 ڈالر ہوگیا۔


متعلقہ خبریں