مرتضیٰ وہاب پریس کانفرنس کے ماہر، ریلیف دینے میں زیرو، ایم کیو ایم

ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ترجمان نے کہا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پریس کانفرنس کرنے کے ماہر لیکن شہریوں کو ریلیف دینے میں زیرو ہیں۔

ایم کیو ایم مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں معمولی سی بارش نے مرتضیٰ وہاب کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ بارش سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

ایم کیو ایم بھٹو کیخلاف بات کرنے پر معافی مانگے، گورنر استعفیٰ دیں، شرجیل میمن

ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب کو جبراً مسلط کر کے کراچی کو لاڑکانہ سے بدتر بنا دیا ہے۔ اہم اور مرکزی شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے شہری سفر کرنے سے قاصر ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندے کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب میئر بننے سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی تھے، مگر 5 برس میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں