پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی پاکستان پہنچ گئے

جیسن گلیسپی

پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے، آج پریس کانفرنس کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق جیسن گلیسپی کل لاہور پہنچیں گے جہاں وہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے۔ قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر بھی جائیں گے۔

کوئی بیمار ہے جس کی سرجری کرنی ہے؟ شاہین کا محسن نقوی کے بیان پر ردِ عمل

جیسن گلیسپی اس دوران پاکستان شاہینز اور ریڈ بال کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور اپنے دورہ آسٹریلیا سے متعلق لائحہ عمل پر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کا اگلا مرحلہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ہے۔ پاکستان آئندہ ماہ میں بنگلہ دیش، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں