ٹکٹ کے لیے نون لیگ سے وفاداری ترجیح ہے، شہباز شریف


لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے  کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں ہی جاری کیے جائیں گے اور ان میں میرٹ، پارٹی ڈسپلن  اور مسلم لیگ نون  کے ساتھ  وفاداری کو ترجیح دی جائے گی۔

لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  نیازی اور زرداری کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے خیبر پختونخوا اور سندھ کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، ہم نے عوام کی خدمت کی ہے اور ہماری کارکردگی عوام کے سامنے  ہے، اللہ نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو بھی پنجاب جیسا بنا کر دکھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ کراچی کا امن ہی سندھ سے مسلم لیگ نون کی جیت کی نوید ہے، اپنی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ہم چاروں صوبوں سے جیتیں گے۔


متعلقہ خبریں