پاکستان کا اسرائیلی فوج کی سپلائز پر پابندی لگانے کا مطالبہ

اسرائیلی فوج

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسرائیلی فوج کو فوجی سپلائز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے ترکیہ میں ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں فلسطین و غزہ کی صورتحال پر بات کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے اردن میں فلسطین و غزہ کی صورتحال پر کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ اسحاق ڈار نے اسرائیل پر یو این، او آئی سی اور اپنے اتحادیوں کی باتوں پر توجہ نہ دینے پر تنقید کی۔

سلامتی کونسل، غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے پاسپورٹس اجرا اور امیگریشن معاملات وزارت داخلہ سے متعلق ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت کے درمیان تہنیتی خطوط کا تبادلہ نہیں ہوا۔ پاکستان فلسطین سے متعلق کمیشن آف انکوائری کو خوش آمدید کہتا ہے۔

بیرون ممالک پناہ لینے والوں پر پاسپورٹ کی پابندی سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔


متعلقہ خبریں