ایک سال میں ادویات 35فیصد تک مہنگی ہو گئیں

medicine ادویات کی قیمتوں

ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا ہے، ایک سال کے دوران ادو یات 35 فیصد تک مہنگی ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بلڈ پریشر کی مختلف ا دویات 300 روپے سے بڑھ 725 روپے تک، شوگر کی دوائی 840 سے 1507 روپے تک جبکہ گردوں کی اد ویات 525 روپے تک پہنچ گئیں۔

پاکستان میں خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

مارکیٹ میں سانس اور دمے کی ادویات 1100 سے 1730 روپے تک فروخت ہورہی ہیں،شہریوں کے مطابق روٹی یا دوائی، اب ایک ہی چیز کھا سکتے ہیں۔

دوسری جانب فارماسسٹس نے بتایاکہ ڈالر کی وجہ سے خام مال کی قیمت اور پھر کمپنیوں کی پیداواری لاگت میں ا ضافہ ہوا ہے جس کے باعث ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ادویات کے خام مال پر کوئی ڈیوٹی عائد نہیں تاہم اگر بجٹ میں فکس جی ایس ٹی کی شرح بڑھائی گئی تو زندگی بچانے والی ادویات بھی شہریوں کی پہنچ میں نہیں رہیں گی۔


متعلقہ خبریں