اسد عمر کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل


سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت ناسازہوگئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسد عمر نے اچانک طبیعت بگڑنے پر ریسکیو ایمبولینس سے رابطہ کیا،اسد عمر نے تیز سروس پر ریسکیو 1122کی تعریف کی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ریسکیو سروس کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے تمام افسران و ملازمین کیلئے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار

دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی صحتیابی کے لئے دعا کی
اورحکومت سندھ کے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو سراہنے کا شکریہ کیا۔

شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حقیقت ہے ریسکیو 1122 بھی حکومت سندھ کا بہترین پروجیکٹ ہے،تربیت یافتہ عملہ عوام کو مفت میں خدمات فراہم کر رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں