سی سی پی کا بغیر ڈسکلیمر مشروبات کے اشتہارات کا نوٹس


سی سی پی نے معروف مشروبات بنانے والی کمپنیوں کے ٹی وی اشتہارات (ٹی وی سیز) میں کیے جانے والے انتہائی خطرناک اسٹنٹس کا نوٹس لے لیا ہے۔

سی سی پی کا کہنا ہے یہ اسٹنٹس سافٹ اور انرجی ڈرنکس کو فروغ دینے کے لئے دکھائے جاتے ہیں۔ان اِسٹنٹس کے ساتھ ناظرین کو ہدایت نہیں کی جاتی کہ وہ گھر میں اس طرح کے اسٹنٹس کی کوشش نہ کریں، کیونکہ یہ اسٹنٹس پیشہ ور ماہرین نے مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت کیے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا ٹی 20بارش کے باعث منسوخ

کمیشن نے اس سلسلے میں مختلف کمپنیوں کو خطوط جاری کئے ہے،خطوط میں ان کمپنیوں سے یہ وضاحت مانگی گئی ہے کہ کیسے یہ غیرمعمولی پرفارمنس مشتہر مشروبات کے چند گھونٹ پینے سے دکھائی دیتی ہیں۔

ناظرین کو ایسے اسٹنٹس کی کوشش سے بچنے / مشورہ دینے والے مناسب ڈسکلیمرکی عدم موجودگی اپنے صارفین، خاص طور پر نوجوان طبقے سے میٹیریل انفارمیشن چھپانے کے مترادف ہے۔

میٹیریل معلومات یا متعلقہ ڈسکلیمر کا انکشاف نہ کرنا بھی دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کے طریقوں ہی کے مترادف ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا 4جولائی کو عام انتخابات کرانے کا اعلان

سی سی پی نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ ان ٹی وی اشتہارات کے بارے میں وہ کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی واضح شقوں کے ساتھ عدم تعمیل کی وضاحت کریں۔

کمپنیوں کو کمیشن کے خطوط کے اجراء کے سات دنوں کے اندر اپنی وضاحتیں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں