صدر مسلم لیگ ن کا انتخاب، الیکشن شیڈول جاری

pmln

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر کے انتخاب کے سلسلہ میں ن لیگ کے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر رانا ثنااللہ خان نے کی، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین اقبال ظفر جھگڑا، عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ اور کھیل داس کوہستانی شریک ہوئے۔

میری عمر بھی 50 سال ہے، مریم نواز کی ویڈیو وائرل

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا، شیڈول کے مطابق 27 مئی کو پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جا سکیں گے۔

کاغذات نامزدگی 28 مئی کو صبح 10 سے 12 بجے کے درمیان جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوپہر ایک بجے سے دو بجے کے درمیان ہوگی۔پارٹی کے مرکزی صدر کے انتخاب کے لیے جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی سہ پہر چار بجے ہوگا۔


متعلقہ خبریں