دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول کانز میں پاکستانی گلوکار علی ظفر کی شرکت نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
چند روز قبل علی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ایک سر سبز جنگل نما مقام میں بارش سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے اور انہوں نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ جب کوئی انسان سفر پر نکلے تو سب سے بہترین یہی ہے کہ وہ قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو۔
میرب علی سے شادی کب ہوگی؟ عاصم اظہر نے بتا دیا
اس پوسٹ کے کیپشن میں گلوکار نے اس گم نام مقام سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے فرانس، کانز میں پہلا دن لکھا۔
اگرچہ سوشل میڈیا پر تاحال علی ظفر کی کانز میں شرکت کی کوئی بھی تصویر جاری نہیں ہوئی ہے لیکن گلوکار فرانس میں کانز فیسٹیول میں شرکت کی اپنی جانب سے تصدیق کرچکے ہیں۔