متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان

EID MOON

متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے لیے مسلسل 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی 17 جون بروز پیر 2024 کو ہونے کی پیشیگوئی کی گئی ہے، یعنی ویک اینڈ کی چھٹی اتوار شامل کرکے، پیر، منگل، بدھ، جمعرات تک پانچ دن کی تعطیلات شامل ہیں۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ 17 یا 18 جون کو متوقع

اگر پاکستان میں ذی القعدہ کا مہینہ 29 روز پر مشتمل ہوا تو ذو الحج کا آغاز 8 جون کو ہوگا جس کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوسکتی ہے۔

تاہم اگر 30 روز کا مہینہ ہوا تو تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 9 جون سے اور عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو ہوگی۔


متعلقہ خبریں