ہم نے10رن کم بنائے، پلان پر عمل نہیں کیا، بابراعظم

babar azam

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی 20 میچ میں شکست پر کہا ہے کہ ہم نے 10 رن کم بنائے اور پلان پر عمل نہیں کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاور پلے میں اچھا کھیل پیش نہیں کرسکے،ابتدائی 10 اوورز میں ہم نے اچھی بالنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر آج ہماری بالنگ اور فیلڈنگ دونوں اچھی نہیں ہوسکیں۔

خیال رہے کہ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

اینڈی بالبرینی نے 77 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے عباس نے دو جب کہ شاہین ، عماد اور نسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں شکست دی ہے۔ سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ورلڈکپ اسکوڈ کا اعلان 22 مئی، آئرلینڈ سیریز میں کپتان فیصلہ کرینگے، وہاب ریاض

میچ کے آغاز پر آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 57، صائم ایوب نے 45 اور افتخار احمد نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے ینگ نے دو جب کہ ایڈر اور ڈیلنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عباس آفریدی شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں ہی کھیلا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں