قمری تحقیقی پروگرامز پر مزید پاک چین تعاون کی توقع ہے، پاکستانی ماہر

Moon Mission

چین نے چاند کے پراسرار دور دراز حصے سے نمونے جمع کرکے انہیں زمین پر لانے کے لئے چھانگ ای 6 خلائی جہاز لانچ کردیا ہے جو چاند کی کھوج کی انسانی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے۔

اس مشن میں عالمی تعاون سے تیار کردہ 4 پے لوڈ ز بھی موجود ہیں جن میں پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب۔ قمربھی شامل ہے جو چھانگ ای 6 کے ذریعے مدار کی جانب روانہ ہواہے۔  انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد کے پروفیسر قمر الاسلام نے چین کے ساتھ تعاون کے تجربے کو سراہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

قمرالاسلام نے کہا کہ چاند سیٹلائٹ ‘آئی کیوب قمر’ ہمیں چاند پر تابکاری کی سطح اور کشش ثقل ماڈل کو سمجھنے میں معاونت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو اور چائنہ قومی خلائی انتظامیہ نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جس کے پاکستان کے لئے مختلف تحقیقی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ملیں گے۔

ہائی نان یونیورسٹی کے اسکول آف فارمیسی کی سینئر طالبہ شائی شی چھی نے کہا کہ ایک نوجوان نسل کی نمائندہ کی حیثیت سے انہیں یہ دیکھ کر فخرمحسوس ہوتا ہے کہ ان کا ملک دیگر ممالک کو تحقیق میں ایک قابل قدر موقع فراہم کرہا ہے۔

برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے نوجوان مستقبل میں خلائی تعاون کو مزید آگے بڑھا کر کائنات کے مزید رازوں کی تلاش میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔


متعلقہ خبریں