شاہین آفریدی کی قومی ٹیم کا نائب کپتان بننے سے معذرت

شاہین آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی تھی جسے شاہین آفریدی نے ٹھکرا دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل کا اعلان، وسیم، وقار اور رمیز راجہ شامل

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال شاہین آفریدی یہ عہدہ لینے کو تیار نہیں جس کے بعد اب نائب کپتانی کیلئے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شاہین آفریدی کو کپتان بنا کر ہٹادیا گیا تھا اور کپتانی ایک بار پھر بابر اعظم کو دے دی گئی تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ اگلے ہفتے سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں