ایس آئی ایف سی کی کامیابی نے ناقدین کے منہ پر تالا لگا دیا، وزیراعظم

ایس آئی ایف سی

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا سعودی عرب ہر طرح سے پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے ، متحدہ عرب امارات نے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ، ایس آئی ایف سی کی کامیابی نے ناقدین کے منہ پر تالا لگا دیا۔ تمام صوبوں کو ایس آئی ایف سی پر اعتماد ہے ، تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں ، آج عہد کریں تو جلد اپنے اہداف حاصل کر لیں گے ، وفاق اور صوبے مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے ، روکھی سوکھی اکٹھی کھانی ہے، ایک روٹی ہے تو چاروں بھائیوں نے بانٹ کر کھانی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے  خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی)  کی اپیکس کمیٹی کے دسویں   اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم  کی زیر صدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحق ڈار، وفاقی وزراء، وزیر اعلی خیبرپختونخو ا علی امین گنڈاپور سمیت چاروں  صوبوں کے  وزرائے اعلی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیف سیکریٹریز سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔

مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی ،پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی، مریم نواز

اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ عرب امارات کے موقع پر 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بارے میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں   داخلی سیکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اینٹی اسمگلنگ پر بریفنگ دی۔

ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، عسکری قیادت نے بھی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا، فوجی اور سول افسران ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق ملکرکام کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے کیے، دورہ متحدہ عرب امارات کارگر ثابت ہوا،   اور پھر دوسرے ممالک کے جو زعما ہیں وفود ہیں، میری ان سے ملاقات ہوئی۔اور مجھے بہت خوشگوار حیرانگی بھی ہوئی اور خوشی بھی ہوئی کہ انہوں نے ایس آئی ایف سی کے حوالے سے بہت اعتماد اور یقین کا اظہار کیا۔

یہاں تک کہ بعض زعما سے جب بعض منصوبوں کی بات ہوتی تھی، تو وہ ہمیشہ مجھے سے پوچھتے تھے کہ وزیراعظم آپ کا کیا نظام ہو گا۔ میں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی، کچھ خود انہیں ایس آئی ایف سی کا نام ازبر ہو گیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی افادیت بڑھتی جارہی ہے، ایس آئی ایف سی کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردئیے ہیں، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری سے متعلق بہترین کردار ادا کررہی ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل کوئی سرخ فیتہ برداشت نہیں۔

صوبائی حکومتوں کو ایس آئی ایف سی میں ساتھ لیکر چل رہے ہیں، چاروں صوبے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں ۔ ہم نے کشکول توڑ دیا، اب تجارتی و معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی ملک کی پیداوار بڑھانے کے لیے محنت کرنا ہوگی، نوجوانوں کو آئی ٹی میں موقع فراہم کرناہماری ترجیح ہے، کھربوں روپے کے خزانے چھپے ہیں جنہیں استعمال میں لانا ہے، ریکوڈک منصوبے پر ایس آئی ایف سی نے شاندار کام کیا۔

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، سعودی عرب نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، ملکی ترقی اور خوشحالی کیلیے جو بھی کام کرے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہوگا۔ جرمن سرمایہ کاروں نے بھی ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم بہت جلد اپنے اہداف کو حاصل کرلیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے لیے معاہدہ ہوگیا ہے، پاکستانی قوم جری اور ہمت والی ہے۔ ذرائع  کے مطابق  چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات پر اطمینان اظہار کیا ہے۔شرکانے ایپکس کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں  مختلف تجاویز پر مشاورت بھی کی گئی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں