پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکیاں ، جمشید دستی اور 20 ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

جمشید دستی

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جمشید دستی اوران کے 20 ساتھیوں کے خلاف تھانہ صدر مظفر گڑھ میں درج مقدمے کے متن کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ثناءاللہ ریاض نے مراد آباد میں سبزی اور مرغی فروش کو مہنگی اشیا بیچنے پر جرمانے کیے۔

قومی اسمبلی اجلاس، جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی رکنیت معطل

ایف آئی آر کے مطابق جمشید دستی 15 سے 20 ساتھیوں سمیت موقع پر پہنچے اورجرمانے کی رسیدیں پھاڑ ڈالیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکیاں دیں اور سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا کر کار سرکار میں مداخلت کی۔ انہوں نے لوگوں کو افسران کیخلاف آزاد کشمیر طرز کے احتجاج پر اکسایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں