چیئرمین پی سی بی کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ T20 WORLD CUP

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کی صورت میں ہر کھلاڑی کو ایک ، ایک لاکھ ڈالرانعام میں دینے کا اعلان کر دیا۔

محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اس موقع پر کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے ۔ ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک ، ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی

چیئرمین پی سی بی نےکھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں اتریں تو بغیر کسی دبائو کے کھیلیں ، ڈٹ کر مقابلہ کریں جو نظر بھی آنا چاہیے، میدان میں جیت کے جذبے کیساتھ اتریں۔ پاکستان کی جیت کےسامنے یہ انعام کوئی حیثیت نہیں رکھتا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ میدان میں تمام کھلاڑی متحد رہیں ، بھر پور کھیل کا مظاہر کریں، انشااللہ فتح آپ کے قدم چومے گی۔شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے، قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے ان پر پورا اترنا ہے۔

اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو 3 ہزار رن مکمل کرنے پر اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ تحفے میں دی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔  اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف سمیت اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں