قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت

Yousaf raza gillani

قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لیے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

ڈالر مزید مہنگا ، دیگر غیر ملکی کرنسیاں سستی ہو گئیں

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مسائل ضرور ہیں، حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت جو بھی اچھے کام کرے گی، ان میں اس کا ساتھ دیں گے، ملک کی 65 فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں سے کہا تھا آپ نے پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی، ملک کے لیے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا، تحریک انصاف بھی مذاکرات پر آئے، گفتگو کا راستہ کھلا رہنا چاہیے۔

رؤف حسن پر حملہ، آئندہ ایسا ہوا ملک بھر میں احتجاج کریں گے، عمر ایوب

یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم، شہید بینظیر بھٹو نے بھی مذاکرات کا راستہ کبھی نہیں چھوڑا تھا، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ہمارے پرانے دوست ہیں۔


متعلقہ خبریں