جمہوریت کو نقصان پہنچانے والی جماعتوں سے بات نہیں ہو گی ، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف (barrister saif )

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی کے لیے ہمارے دروازے تمام جماعتوں کے لیے کھلے ہیں لیکن جن جماعتوں نے جمہوریت کونقصان پہنچایا ان سے بات نہیں کی جائے گی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق سے جتنے بھی افسران مانگے ان کو رد کر دیا جاتا ہے، صوبے میں چیف سیکرٹری کو ابھی تک تعینات نہیں کیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں ڈرون حملہ نہیں ہوا ، وفاق بجلی کا مطالبہ پورا کرے ، بیرسٹر سیف

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے واجبات ہیں، وفاقی حکومت غیر آئینی ہے، چوری کے مینڈیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے لیے خصوصی پرواز کا بندوبست ہے لیکن طلباء کے لیے نہیں، پی آئی اے کو جاتی امراء کے لیے پرائیوٹ جٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں