ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز

فائل فوٹو


پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا،اسپتال ذرائع کا کہنا ہے گرمی کی وجہ سے یاسمین راشد کا جیل میں بلڈ پریشر ہائی ہوا،جس کے باعث وہ جیل میں بے ہوش ہو گئیں۔

پی ٹی آئی کے  روپوش رہنماء حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے،یاسمین راشد گزشتہ روز سے جیل میں قے کر رہی تھیں۔

یاسمین راشد کے معدہ اور پیٹ میں درد بھی ہے ،اسکین ہوچکا ہے مزید ٹیسٹ لیے جارہے ہیں، 24 گھنٹے اسپتال میں انڈر آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔

حسن علی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا

یاد رہے چند روز قبل  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ جیل میں انہیں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو،آدھا دن مقابلے میں اور آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے۔

دوسری طرف 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر، جلاؤ گھیراؤ، ن لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت ملتوی  کردی گئی۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے نیا امتحانی شیڈول جاری

یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں