وزیراعظم کی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات،ایرانی صدر کی خدمات کوخراج عقیدت پیش


وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی اورایرانی صدر، ان کے رفقا کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی صدر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،نائب وزیراعظم ، وزیرداخلہ ، وزیر اطلاعات اور معاون خصوصی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

موسم بہت اچھا،خرابی کے آثار بالکل نہیں تھے،چیف آف سٹاف ایرانی ایوان صدر

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف تہران پہنچے، تعزیتی ہال میں ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی حکام سے اظہار تعزیت کیا ،40ممالک کے وفود ایرانی صدر اور دیگر کے انتقال پر تعزیت کیلئے تہران پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم ایرانی صدر اور دیگر رفقا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں