پی ٹی آئی کے  روپوش رہنماء حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے


رئوف حسن پر حملے کے بعد پی ٹی آئی کے  روپوش رہنماء حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے۔

ٹی وی پر حماد اظہر کی موجودگی کی خبر سنتے ہی وفاقی پولیس بھی حرکت میں آگئی،ذرائع کا کہنا ہے پولیس اہلکار حماد اظہر کو گرفتار کرنے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے،حماد اظہر پولیس اہلکاروں کے پہنچنے سے قبل ہی پشاور روانہ ہوگئے۔

حسن علی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیکرٹریٹ سٹاف سے پوچھ گچھ کی گئی ،پولیس اہلکاروں کا موقف ہے کہ حماد اظہر کو گرفتار کرنے کے لئے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ کو پولیس نے بند کر دیا،پی ٹی آئی قیادت اور اقوام متحدہ وفد سینٹرل سیکرٹریٹ کے اندر موجود ہے،ایس پی سٹی خان زیب اور ایس ایچ او کراچی کمپنی محمد نعیم بھی سیکرٹریٹ میں موجود ہیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے نیا امتحانی شیڈول جاری

دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے اسلام آباد پولیس نے بغیر وارنٹ کے پارٹی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے،حماد اظہر کو گرفتار کرنے پولیس پہنچی ہے۔ملازمین کو بھی پارٹی سیکریٹریٹ میں نہیں آنے دیا جا رہا ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں