سونے کے نرخوں میں معمولی کمی

سونا gold

تیسرے کاروباری روز کے دوران ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے ہو گیا ۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 236 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے ہوگئی ہے۔

ڈالر مزید مہنگا ، دیگر غیر ملکی کرنسیاں سستی ہو گئیں

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی بدھ کے روز سونا 3 ڈالر کی کمی کے بعد قیمت 2،415 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔ گزشتہ ماہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت نئی قیمت 248,500 روپے تک آگئی تھی ۔


متعلقہ خبریں