خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ

سونامی پلس kpk

خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبہ بھرمیں 5 سالوں کے دوران مزید ایک ارب سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔

بلین ٹری سونامی، 10 بلین ٹری سونامی کے بعد اب بلین ٹری سونامی پلس کے لئے اقدامات شروع کردیے گئے، خیبر پختونخوا ایکو ٹورازم کا سکوپ بڑھانے پر بھی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ضم شدہ اضلاع میں بھی مزید شجرکاری کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات شروع کردیے گئے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق اس اقدام سے خیبرپختونخوا کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات میں بھی نمایاں کمی آسکے گی۔

نجی نرسریوں سے بھی پودوں کا حصول شجرکاری مہمات کا حصہ ہوگا، ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق اس حوالے سے سرکاری نرسریوں میں پودے کاشت کرنے کے لئے فاریسٹ ڈویژن کواحکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

بلین ٹری سونامی پلس سے صوبے کے جنگلاتی رقبے میں اضافہ ہوگا، ذرائع کے مطابق 10 بلین ٹری منصوبہ 19 ارب روپے میں مکمل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں